چینی باشندوں سے شادی سکینڈل، نارووال کی 2 بہنیں، ظفر وال کی لڑکی سامنے آ گئی
نارووال+ طفر وال (نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت)چائنی باشندوں کا سادہ لوح غریب لوگوں کو لالچ کا جھانسہ دیکر شادیاں کروانے کا انکشافات کا سلسلہ جاری،نارووال کی دو بہنیں اور تحصیل ظفروال میں بھی غریب گھرانے کی بیٹی کو چین میں نوکری اور بھاری رقم کا لالچ دیکر شادیاں کی گئیں،تفصیلات کے مطابق مرغی خانہ کی رہائشی نسیم بی بی کے مطابق نارووال جنوری2019کو مبینہ جاوید پادری نامی شخص نے ہمیں چائنہ میں نوکری اور بھاری رقم کا لالچ دیکر میری دو بیٹوں کواسلام آباد لے جا کر شادیاں کیں اور بعد میں چینی باشندے اور شادی کروانے والے پادری روپوش ہوگئے متاثرہ لڑکی نے اپنے بیان میں کہا کہ مبینہ جاوید پادری آف گوجرانوالہ نے ہماری شادیاں دھوکے سے کروائیں۔ بچیوں کی والدہ نے میڈیا کے ذریعے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ میری بیٹوں کو تحفظ فراہم کرے۔جبکہ دوسرا انکشاف موضع لوبان کے رہائشی حلیم مسیح کرتے ہوئے بتایا کہ ان کو بھی لالچ گیا سعدیہ مسیح کی شادی چین ’’زہنگ فین ‘‘سے 7مارچ کواسلام آباد میں ہوئی ،لڑکی کے مطابق مبینہ پادری ریورنڈمنیر نے نکاح نامہ سرگودھا کی یونین کونسل نمبر12میں رجسٹرڈ کروایااورشادی کی تقریب اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں منعقد کی گئی شادی کے بعد اسلام آباد میں سیکٹر میں ایک مکان میں رکھا گیاگھر آنے پر میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ یہ لوگ دھوکے باز ہیںحقائق منظر عام پر آنے کے بعد تما م افراد کے موبائل نمبر بند ہیں۔ سعدیہ کے والدین نے بھی آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ اس گروہ کو بے نقاب اور پاکستان کی عزتوں کی حفاظت کی جائے۔