امن کے دہشتگردوں نے ایک بار پھر کوئٹہ کو نشانے پر رکھ لیا، کوٹلہ پھاٹک کے قریب یکے بعد دیگرے تین دھماکے کیے تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی سے شہر کو بڑے سانحے سے بچالیا. آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ایف سی ہیلپ سنٹر کوئٹہ پر دہشتگرد حملے کی کوشش ناکام بنادی، پانچ خود کش حملہ آور ایک گاڑی میں سوار ہو کر آئے اور ہیلپ سنٹر میں داخلے کی کوشش کی. ایف سی کے جوانوں نے فوری فائرنگ کرکے دہشتگردوں کا داخلہ ناممکن بنادیا اور تمام دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، تمام خود کش حملہ آور بظاہر افغان لگتے ہیں. آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کلی الماس میں سلمان بادینی کی ہلاکت کے جواب میں دہشتگردوں نے کارروائی کی ناکام کوشش کی تھی جس میں ایف سی کے 4 جوان زخمی ہوئے ہیں ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024