دنیا بھر میں ماہ رمضان شروع ہو چکا ہے ،، یہ مہینہ سب کیلئے رحمتیں ، برکتیں لاتا ہے ،، ماہ رمضان کی آمد پر عالمی رہنماوں کی جانب سے مبارکبادیں دی گئیں ،،
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا،، وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کیے گئے ٹرمپ کے خصوصی پیغام میں کہا گیا کہ 'رمضان کے مقدس مہینے میں مسلمان عبادت کرتے ہیں، روزے رکھتے ہیں اور عطیات دیتے ہیں،، مزید کہا گیا کہ 'رمضان ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کس طرح مسلمان امریکا میں مذہبی ہم آہنگی بڑھا رہے ہیں'۔جسٹن ٹروڈو نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا،،بذریعہ ٹوئٹر مسلمانوں کو ایک ویڈیو پیغام دیا اور کہا کہ میری اور میری اہلیہ کی جانب سے بابرکت اور پرامن رمضان مبارک ہو،، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ایک ایسا مہینہ ہے جس میں لوگ رحم دلی، تشکر اور فراغ دلی کے بنیادی اقدار پرغور کرتے ہیں،، برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے بھی برطانیہ اور دنیا بھر میں مقیم مسلمانوں کورمضان کی ڈھیروں مبارکباد دی ،،
امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ رمضان مستحق افراد کی اعانت کرنے اور معاشرے میں محبتیں بانٹنے کا مہینہ ہے،، تمام مسلمانوں کو مبارکباد دیتا ہوں ،،
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024