سی ای او ہیلتھ کا دورہ تحصیل ہسپتال شجاع آباد متعدد شعبوں کا معائنہ‘ موقع پر احکامات جاری
شجاع آباد(نامہ نگار)محکمہ صحت کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ملتان ڈاکٹر شاہد بخاری نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شجاع آباد کا ماہانہ دورہ کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر شاہد بخاری نے ایم ایس ڈاکٹر فاضل، ایڈمن آفیسر رائو جنید، ایچ آر اینڈ لاء آفیسراحمد گشکوری اور فارماسسٹ اللہ نواز وینس کے ہمراہ ہسپتال میں او پی ڈی، جنرل وارڈز،ڈائیلسز یونٹ سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔