ن لیگ کی ٹکٹوں کیلئے درخواستیں جمع کرانے کا سلسلہ جاری‘ سلطانہ شاہین اور شاہین شفیق بھی بطور امیدوار سامنے آ گئیں
ملتان (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ن کی جانب سے امیدواروں سے درخواستیں مانگی جانے کے بعد گزشتہ روز بھی ماڈل ٹاؤن لاہور میں درخواستیں جمع کرانے کا سلسلہ جاری رہا گزشتہ روز ملتان سے مختلف امیدواروں نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ کے حصول کے لئے رجوع کیا موجودہ ایم پی اے بیگم سلطانہ شاہین نے این اے 155 سے ایم این اے امیدوار کے طور پر اپنی درخواست جمع کرادی ہے جبکہ انہوں نے صوبائی اسمبلی کے لئے بھی اپنی درخواست جمع کرادی ہے اسی طرح موجودہ ایم این اے بیگم شاہین شفیق نے بھی قومی اسمبلی کے امیدوار کے لئے اپنی درخواست دی ہے اسی طرح دیگر مقامی لیگی عہدے داروں نے بھی اپنی درخواستیں جمع کرادی ہیں۔