رمضان المبارک اللہ عزوجل کا مہینہ ہے ،ثروت اعجاز قادری
کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک اللہ عزوجل کا مہینہ ہے اس کی خوشی منانااور استقبال کرنا عبادت ہے ،رمضان المبارک تزکیہ نفس امن وسلامتی ،فلاح وبہبود اور برداشت کا درس دیتاہے ،بانی وقائد سنی تحریک امیر شہدائے اہلسنت محمد سلیم قادری کے نیک مشن کی تکمیل کیلئے جدوجہد کرتے رہینگے ،شہید سلیم قادری کی شہادت کو 17سال ہوچکے مگر قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاسکا جو بے حسی اور دہشتگردوں کے حوصلے بلند کرنے کے مترادف ہے ،بانی وقائد شہید محمد سلیم قادری نے جو پودا لگایا تھا آج وہ تناور درخت بن چکا ہے اہلسنت کا استحصال کرنے والی قوتیں سیاسی میدان میں سنیوں کی راہ میں رکاوٹ ہیں ،رمضان المبارک کا مقصد فلاحی،خیر ،درگذر ،اور حقوق العباد کی خاص ادائیگی ہے،اس ماہ مقدس میں تین عشرے ہیں جس میں پہلا عشرہ رحمت ،دوسرا عشرہ مغفرت اور تیسرا عشرہ جہنم سے نجات کا ہے ان عشروں کو ان کی اصل روح کے مطابق گذارنے کی کوشش کرنی چاہیے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر استقبال رمضان بسلسلہ وایصال ثواب امیرشہیدا اہلسنت قائد سنی تحریک محمد سلیم قادری کی تقریب سے خطاب کیا۔