معاشی انقلاب لانا چاہتے ہیں،تحریک انقلاب پاکستان کے پروفیسر محمد ادریس کا اعلان
اسلام آباد(جنرل رپورٹر) ملک میں معاشی انقلاب لانا چاہتے ہیںنیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انقلاب پاکستان کے پروفیسر محمد ادریس نے کہا اپنی نئی سیاسی جماعت کا اعلان کررہا ہوں میں معاشی بحران کو ختم کر نے کے عزم سے نکلاہوںانہوں نے کہاقومی خزانے کو سالانہ 2033 ارب روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے تعلیم،صحت اور بے روزگاری جیسے بحرانوں پر قابو پاناچاہتے ہیں۔ گے ملک کو اندھیروں سے نکالنے کے عز م سے سیاست میں قدم رکھ رہے ہیں،سی پیک کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ پاک چائنا اقتصادی معاہدے سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی، ملک کی 70 فیصد آمدن زراعت سے وابستہ لیکن موجودہ حکومت نے کسانوں کو تباہ کردیا،ملکی اداروں کو معاشی بحران کی طرف لے گئے اور ملک میں میں سالانہ 600 ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہیں،سٹیل ملز کا سالانہ 250 ارب،پی آئی اے کا سالانہ خسارہ 300 ارب روپے، محکمہ ریلوے کا سالانہ خسارہ 200 ارب روپے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2010 کے سیلاب میں آدھا سندھ اور آدھا پنجاب ڈوبا ہوا تھا جس کی وجہ سے 700 ارب کا نقصان ہوا تھا۔ملک میں نئے ڈیمز بنائیں گے جس سے ملکی توانائی بحران ہمیشہ کے لیے ہوجائیں گے۔