نواز شریف پر بغاوت کا مقدمہ درج کرانے کیلئے چنیوٹ پولیس کو 2 درخواستیں
چنیوٹ (نامہ نگار) سابق وزیراعظم نواز شریف کے حالیہ بیان کے خلاف چنیوٹ میں بھی درخواستوں کا سلسلہ جاری ہے۔ متعدد شہریوں نے میاں نواز شریف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواستیں جمع کرا دیں۔ عمران عاربی اور حاجی سرفراز نامی اشخاص نے نوازشریف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواستیں جمع کرا دیں۔ درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نے بیان دیکر پاکستان کے ساتھ غداری کی ہے، نواز شریف نے تین مرتبہ پاکستان سے وفاداری کا حلف اٹھایا ہے جو اپنے حالیہ بیان سے غداری کے مرتکب ہوئے ہیں۔