پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام ورلڈ جونیئر سکواش ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے تربیتی کیمپ آج شروع ہوگا
اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام ورلڈ جونیئر سکواش ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ کے بعد دوبارہ (آج) جمعرات سیمصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا ۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال کے مطابق ورلڈ جونیئر سکواش ٹورنامنٹ17سے29 جولائی تک بھارت میں کھیلا جائے گا جس میں 6جونیئر کھلاڑی جن میں عباس زیب،عزیر رشید، حارث قاسم، عزیر شوکت،اسداللہ اور فرخان ہاشمی شامل ہیں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ تربیت کیمپ میں منتحب شدہ تمام کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔تربیتی کیمپ میںکوچز جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دیں گے۔ ورلڈ جونیئر سکواش ٹورنامنٹ میں24 سے زائد ممالک کے کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔