آئرلینڈ کیخلاف جیت: آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان کی ساتویں پوزیشن برقرار
دبئی(آئی این پی)آئرلینڈکے خلاف واحد ٹیسٹ جیت کر آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان نے ساتویں پوزیشن برقرار ہے۔فتح سے گرین شرٹس کوایک پوائنٹ ملا۔بھارت بدستور نمبرون اورجنوبی افریقانمبردو پرفائز ہیں۔آئر لینڈ کیخلاف سے واحد ٹیسٹ میں کامیابی سے پاکستان کو ایک پوائنٹ حاصل ہوا۔87پوائنٹس کیساتھ گرین شرٹس کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں پوزیشن برقرار ہے۔نووارد ٹیسٹ ٹیم کے خلاف اولین ٹیسٹ میں شکست سے سرفرازاحمدالیون کوپانچ اورڈرا ہونے پردوپوائنٹس گنوانے پڑتے۔تاہم فتح نے اسے خطرے سے محفوظ رکھا۔تازہ ترین آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بالترتیب بھارت (125)، جنوبی افریقہ (112)، آسٹریلیا (106)، نیوزی لینڈ (102)، انگلینڈ (98)، سری لنکا(94)، پاکستان (87)، بنگلہ دیش (75)،ویسٹ انڈیز (67) اور زمبابوے (2) شامل ہیں۔آئرلینڈ کو ٹیسٹ رینکنگ میں کھاتہ کھولنے کا مزید انتظار کرنا ہوگا۔خیال رہے کہ پاکستان نے آئر لینڈ کو واحد تاریخی ٹیسٹ میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دی۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے میچ میں 9 وکٹیں حاصل کیں آئر لینڈ کے کیون اوبرائن کو ڈیبیو میچ میں سنچری اسکور کرنے پر مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔