شاہین ینگ سٹار کلب ٹاٹے پور نے ملک الیون قادر پور راں کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
ملتان( سپورٹس رپورٹر) قادر پورراں کرکٹ چیمپیئن شپ کے میچ میں شاہین ینگ سٹار کرکٹ کلب ٹاٹے پور نے ملک الیون قادر پورراں کو ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ ملک الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 98رنز بنائے۔ طیب نے 45رنز بنائے۔ فاروق3قیصر اور اسلم نے 2، 2وکٹ حاصل کی۔ شاہین ینگ سٹار کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 5وکٹوںکے نقصان پر پورا کرلیا۔ ماجد 32، فاروق 27 اور قیصر نے 10رنز بنائے۔ عمران نے 3وکٹ حاصل کی۔