نندی پور پاور پلانٹ کے قریب جنگل میں آگ لگ گئی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) نندی پور پاور پلانٹ کے قریب جنگل میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو کی ٹیمیں آگ بجھانے کیلئے موقع پر پہنچ گئیں۔ جنگل میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگ گئی۔ ریسکیو کے فائر فائٹرز بھی موقع پر پہنچ گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جنگل کے مختلف حصوں میں آگ لگی ہوئی ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔