ڈائریکٹر ریکوری واسا کیخلاف احتجاج کرنیوالے یونین عہدیداروں پر بھی کرپشن کے الزامات
ملتان(خبر نگار خصوصی) واسا کے ڈائریکٹر ریکوری کے خلاف شروع کئے گئے احتجاج کے مسئلہ پر دو گروپ آنے سامنے آ گئے ہیں اور ایک د وسرے پر سنگین الزامات لگانا شروع کر دئے ہیں واسا کی غازی یونین سی بی اے کے صدر ملک وحید رجوانہ کی قیادت میں گزشتہ روز ڈائریکٹر ریکوری کے خلاف مظاہرہ کیا گیا ملک وحید رجوانہ کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر ریکوری کا فوری طور پر تبادلہ کیا جائے غیر قانونی طور پر کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کے ریٹ بڑھا کر بعد میں ڈیل کر لی جاتی ہے جس سے ادارے کی ساکھ متاثر ہوتی ہے آڈٹ کرایا جائے تبادلے تک احتجاج جاری رہے گا دوسری جانب واسا کے سرکل 1کے انچارج رانا زاہد ناصر نون کی طرف سے ایم ڈی اے کے ڈی جی و کمشنر ملتان ڈویژن کو دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ سی بی اے یونین کی بدمعاشی لاقانونیت اور بھتہ خوری کے سامنے واسا انتظامیہ بے بس ہو گئی ہے انہںی فون پر دھمکیاں دی گئیں کہ وہ اگر ڈائریکٹر ریکوری کی میٹنگ میں گئے تو آفس میں ڈنڈا فورس موجود ہے جو ان تک منہ کالا کر کے عید گاہ چوک تک لے جائے گی ایسی تحریر والے پوسٹرز بھی دفتر میں لگائے ۔اہلکار بھتہ وصولی والی سیٹ پر براجمان ہیں ‘ باقاعدہ کمیشن لے رہے ہیںاب تک لاکھوں روپے کمیشن لے چکے ہیں بلکہ یونین عہدیداران واسا کی زمینوں پر قبضہ کے معاملات میں بھی ملوث رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ میرٹ پر انکوائری کرائی جائے۔