جنیوا: یورپی شاہی خاندانوں کی ملکیت رہنے وا لا نیلا ہیرا 67 کروڑ روپے میں نیلام
جنیوا( آن لائن) مختلف یورپی شاہی خاندانوں کی ملکیت رہنے والا 'نیلا ہیرا' 67 کروڑ روپے میں نیلام ہوگیا۔ بھارت کی کان سے نکالا گیا 6.16 قیراط وزن کا حامل نیلے رنگ کا یہ ہیرا ہسپانوی، فرانس، اٹلی اور آسٹریا میں شاہی خاندانوں کی ملکیت میں رہا ہے۔اس نیلے ہیرے کی نیلامی سوئٹزر لینڈ کے دارالحکومت جنیوا میں ہوئی ہے۔نیلامی کے انتظامات دیکھنے والی سوتھی بیز کمپنی کو امید تھی کہ یہ ہیرا 53 لاکھ ڈالرز یعنی تقریبا 60 کروڑ پاکستانی روپوں میں نیلام ہوگا ۔