پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات غیر منصفانہ، غیر جمہوری ہیں: دانش کلیم
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) اولمپیئن دانش کلیم نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ہونے والے انتخابات غیر منصفانہ اور غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر الیکشن کمشنر نے 25 سے زائد ہاکی ڈسٹرکٹس ایسوسی ایشنز کے اعتراضات کو دور نہ کیا تو اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ ساہیوال سمیت پنجاب کے 14، خیبر پی کے سے چھ اور سندھ سے بھی بڑی تعداد میں ڈسٹرکٹ ہاکی کے نمائندوں نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات کو غیر جمہوری قرار دیا ہے۔