کرائے کی بیٹھک میں رہائش پذیر دو ملزمان عورت سے بدکاری کرتے ہوئے گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ ریس کورس پولیس نے کرائے کی بیٹھک میں رہائش پزیر دو ملزمان کو عورت سے بدکاری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا پولیس کو سب انسپکٹر محمد رفیق شاہد نے استغاثہ دیا کہ اسے اطلاع دی گئی کہ گلی نمبر15 محلہ عزیز آباد میں بیٹھک میں رہائش پزیر ملزمان کمرے میں آئے روز لڑکیاں لاتے ہیں جبکہ اس وقت بھی ان کے ساتھ عورت موجود ہے جس پر پولیس نے ریڈ کرکے ملزمان عاصم حسین سکنہ ملوٹ ستیاں اور امجد حسین سکنہ ہجیرہ آزاد کشمیر کو ایک عورت سمیت گرفتار کرلیا تفتیش میں ان مردوں کا اس عورت سے کوئی تعلق ثابت نہ ہوسکا مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جا رہی ہے ۔