سحرو افطار کے وقت لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے، رمضان ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے‘ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ
کراچی (وقائع نگار ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تمام اہل وطن کو ماہ رمضان کی مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کے الیکٹرک کو ہدایت دیتیے ہوئے کیا ہے کہ ماہ رمضان میں خصوصی طور پر سحر و افطار کے اوقات کار میں لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔ انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی ایمرجنسی کی صورت میں عوام کو مکمل طبی سہولیات مہیاکی جائیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہدایت پر کراچی شہر کی تمام بڑے اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک کے علاج کے لیے سینٹر قائم کیئے جا ئیں۔