کھیلوں سے پاک بھارت تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں: باکسر عامرخان
لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ہے کہ کہنا ہے کہ سپورٹس سے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں۔ لاہور میں حضرت علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ سپورٹس سے پاکستان بھارت تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں، باکسنگ رنگ دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کو یکجا کرسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان بھارت تعلقات میں امن کے سفیر کا کردار ادا کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے کا مقصد ملک میں باکسنگ کو فروغ دینا ہے، رمضان المبارک کے بعد سپر باکسنگ لیگ کے بارے میں اعلان بھی کریں گے۔