بغداد: تعزیتی کیمپ میں خودکش حملہ‘ 8افراد جاں بحق‘ 27زخمی
بغداد (اے ایف پی) عراقی دارالحکومت بغداد میں تعزیت کے لئے لگائے گئے کیمپ میں خودکش حملے سے8افراد مارے اور 27زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حملہ بغداد کے ضلع تاجی میں ہوا۔ مقامی ہسپتال نے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔ فوری طور پر کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ یاد رہے اس علاقے میں داعش سرگرم ہے۔ پولیس نے انکوائری شروع کردی۔