ناصر جنجوعہ 21 مئی کو شنگھائی تعاون تنظیم کے بیجنگ اجلاس میں شرکت کیلئے آئینگے: چین
بیجنگ (آئی این پی) چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ سمیت بھارتی ڈپٹی مشیر قومی سلامتی راجندر ناتھ، قازقستان، روس اور تاجکستان کے نمائندگان بیجنگ میں21-22 مئی کو منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے 13ویں اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس میںعلاقائی سلامتی کی صورتحال اور ایس سی او کے ارکان مابین سیکورٹی تعاون کی ترجیحات پر توجہ مرکوز کی جائے گی،چینی راہنما وفود کے سربراہان سے ملاقات کریں گے، ایس سی او منظم تعاون کی تنظیم بن کر ابھرے گی، پیننسولا معاملے پر چین کا موقف انتہائی واضح ہے۔ چینی اسٹیٹ کونسلر برائے پبلک سکیورٹی کونسل زو کے جیشی کے مطابق اجلاس میں بھارتی ڈپٹی مشیر قومی سلامتی راجندر ناتھ، نمائندہ خصوصی قازقستان، روس اور تاجکستان بھی شریک ہوں گے۔ لو نے مزید کہا کہ اجلاس میںعلاقائی سلامتی کی صورتحال اور ایس سی او کے ارکان مابین سیکورٹی تعاون کی ترجیحات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔کنگ ڈائو سربراہی اجلاس کی تیاریوں بارے بھی سیر حاصل گفتگو کی جائے گی۔ دریں اثنائچینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین کھلے ماحول میں ترقی کو فروغ دے گا ، بائو ایشیا فورم کا ابتدائی ہدف ایشیائی ممالک کا اتحاد ،خود انحصاری اور ایشیا کے اثرات کو بڑھانا ہے۔