سٹاک مارکیٹ میں مندے کا رجحان‘100 انڈیکس158 پوئانٹس کی کمی سے42301 پر بند
کراچی (کامرس ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں بدھ کے روز بھی کاروبار حصص پر مندی کے بادل چھائے رہے مارکیٹ کے سرمائے میں15ارب روپے کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی ۔شیئرز مارکیٹ رواں کاروباری ہفتے کے آغاز سے ہی مندی سے دوچار ہیں کے ایس ای100انڈیکس ایک موقع پر 42100پوائنٹس کی پست سطح تک گر گیا تھا ۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ا100انڈیکس میں158.33پوائنٹس کی کمی سے 42301.20پوائنٹس پر آگیا۔ کے ایس ای30انڈیکس111.48پوائنٹس کی کمی سے 20725.86پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس30731.73پوائنٹس سے کم ہو کر 30672.67پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروبارمیںمندی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 15 ارب 90 کروڑ 98 لاکھ 38 ہزار406 روپے کی کمی سے 87 کھرب12 ارب 29 کروڑ 81 لاکھ 2 ہزار309 روپے ہو گیا۔ بدھ کو مجموعی طور پر 342کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے131کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،184میں کمی اور27کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔