ملک بدر ہوکر آنے والے 10افراد گرفتار
لاہور(خبر نگار)ایف آئی اے امیگریشن نے ملک بدر ہوکر آنیوالے10 افراد کوگرفتارکرلیا۔ امیگریشن حکام نے مسافر سکندر بخت،شکیلہ راشد،یونس مسیح ، اسد رضا شیرازی، نعیم راجہ اور زاہد پرویز اور مسافر منظر شاہ بخاری کے علاوہ عبید الرحمان،سید محمد شاہد اور محمد طارق کو حراست میں لے لیا۔ تمام مسافروں پر مقدمات درج کر کے حوالات بھجوا دیا گیا ۔