ملک پر اقتصادی پابندیاں لگیں تو ذمہ دار نواز شریف ہونگے: ثروت قادری
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ نواز شریف بیرونی ہاتھوں کٹھ پتلی بنے ہوئے ہیں، ممبئی حملہ ٹرائیکا امریکہ، بھارت اور اسرائیل کی پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش تھا، ادارے نواز شریف کو جواب دہ نہیں ہیں وکٹوں کے دونوں طرف کھیلنے والوں کا انجام ہمیشہ بْرا ہوتا ہے، ملک کو کوئی نقصان پہنچایا اقتصادی پابندی لگی تو اسکے نواز شریف ذمہ دار ہونگے، چیف جسٹس سپریم کورٹ نواز شریف کے ملک کے خلاف گمراہ کن بیان کا ازخود نوٹس لیں، پاک فوج کی ملکی سلامتی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دی جانیوالی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے، نواز شریف کو اگر بھارت کی ترجمانی کا شوق ہے تو پاکستان کے قانون کی سزا کے بعد بھارت چلے جائیں، قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ۔