الیکشن 2018 ء کیلئے انتخابی نشان میں پہلی مرتبہ انگریزی کے حروف تہجی بھی شامل
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے انتخابی نشان میں پہلی مرتبہ انگریزی کے حروف تہجی بھی شامل کرلیے۔عام انتخابات 2018 کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لیے انتخابی نشانات کی فہرست بھی تیار کرلی ہے جس میں سیاسی جماعتوں کیلئے 330 انتخابی نشانات کی فہرست بنائی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی نشان میں پہلی مرتبہ انگریزی کے 6 حروف تہجی کو بطور انتخابی نشان شامل کیا گیا ہے جن میں اے، بی، جی، کے، پی اور ایس شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ انتخابی نشانات میں چمچ اور جوتا بھی شامل کیے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی نشانات رکھنے والی سیاسی جماعتوں کو بھی دوبارہ درخواست دینا ہوگی، درخواست میں انتخابی نشان کیلئے ترجیح بتانا لازمی ہوگا۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی نشانات الاٹ کرنے کی درخواستیں 25 مئی تک طلب کی گئی ہیں۔