اٹک: ٹائر پھٹنے سے وین الٹ گئی، 2 خواتین 2 بچوں سمیت 5 جاں بحق، 16 زخمی
لاہور/ اٹک (نوائے وقت رپورٹ) برہان انٹرچینج اٹک کے قریب ٹائر کے قریب ٹائر پھٹنے سے مسافر وین الٹ گئی جس سے 3 مسافر جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اٹک کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے- انہوں نے ایک بیان میں اٹک ٹریفک حادثے میں جاں بحق افرادکے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے- انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کو زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔