انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات پارٹ II کل شروع ہو گا
لاہور (سٹاف رپورٹر)انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان پارٹ II مورخہ 18 مئی 2013 سے شروع ہو گا۔ تمام امیدواران کو رول نمبر سلپس بذریعہ آن لائن جاری کر دی گئی ہیں۔ سالانہ امتحان میں 1,36,380 امیدواران شرکت کر رہے ہیں جن میں سے 68750 لڑکے جبکہ 67630 لڑکیاں شامل ہیں۔ پرائیویٹ امیدواران اپنی رول نمبر سلپس بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈاﺅن لوڈ کر سکتے ہیں۔ بورڈ آفس بروز ہفتہ اتوار کھلا رہے گا۔