مکرمی! بجلی کا بحران ایسا مسئلہ ہے جو کہ تمام مسائل پر حاوی ہے۔ حکومت نے اس مسئلے کا حل یہ تلاش کیا ہے کہ ہفتے میں دو دن چھٹی کی جائے تاکہ بجلی کی بچت ہو لیکن یہ فیصلہ کرنے سے پہلے کیا حکومت نے ایک باربھی مزدور طبقہ کے بارے میں سوچا ہے کہ وہ لوگ جو سارا دن محنت مزدور کر کے جو اجرت حاصل کرتے ہیں۔ اس سے اپنا اور اپنے بال بچوں کا پیٹ پالتے ہیں اور دوسری بہت سی ضروریات اگلے دن کی امید پر التوا میں ڈال دی جاتی ہیں۔ حکومت کو یہ فیصلہ کرتے وقت مزدوروں کے بارے میں بھی سوچنا چاہئے تھا کیونکہ بے کس مزدور پہلے ہی مہنگائی جیسے عذاب سے دوچار ہیں۔ اس پر دو دن کی چھٹی کا اعلان کر کے ان پر ایک اور بم گرایا گیا ہے۔ (نبیلہ وحید۔ لاہور)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024