ملتان (سپورٹس رپورٹر) میاں شبیر میموریل چیلنج کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ میں ڈیسنٹ کرکٹ کلب نے دی کرکٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 2-0 کردی، دی کرکٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 226 رنز بنائے، اللہ بخش 55، شفیق 41، عرفان 25 اور عطاءنے 24 رنز بنائے، ڈیسنٹ کے نعمان 3، اعجاز اور اظہر نے 2,2 اور مجید ان نے ایک وکٹ حاصل کی، بعد میں کھیلتے ہوئے ڈیسنٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 23 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کرلیا، محمود خان نے 6 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 45 گیندوں پر 107 ناٹ آﺅٹ رنز بنائے، تنویر منہاس 22 اور اعجاز عباس نے 17 رنز بنائے، دی کرکٹرز کے اللہ بخش نے 2 اور عامر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38