آسٹریا نے تربیلا ڈیم سے نوسو ساٹھ میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے چوتھے توسیعی منصوبے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
یہ بات اسلام آباد میں متعین آسٹریا کے سفیرڈاکٹرمائیکل سٹیگلوگورنے وفاقی وزیرپانی و بجلی راجہ پرویزاشرف سے ملاقات کے دوران کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی تیار کرنے کے اس منصوبے کے تحت دو نئے یونٹ بنائے جائیں گے اورہریونٹ سے چارسواسی میگاواٹ بجلی تیارکی جاسکے گی۔ انکاکہنا تھا کہ آئندہ ماہ آسٹریا کے ماہرین کا ایک وفد اس سلسلے میں پاکستان آئے گا اور حالات کا جائزہ لینے کے بعد منصوبے پرکام کا طریقہ کاروضع کرےگا۔اس موقع پروفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان میں پاورسیکٹرمیں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، آسٹریا کی جانب سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے میں سرمایہ کاری کا پاکستان خیرمقدم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آسٹریا کے ہائیڈرو پاور کے تجربات سے استفادہ کرے گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آسٹریا کے تعاون سے نوسو ساٹھ میگاواٹ بجلی جب سسٹم میںشامل ہوگی تو اس سے توانائی کے بحران پرقابو پانے میں مدد ملے گی۔