سانگلہ ہل(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر حاجی عرفان الحسن بھٹی کا کہنا ہے (ن) لیگ کی حکومت میں ملک حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن ہے جبکہ مخالفین کی سیاست صرف الزامات اور کردار کشی تک محدود ہو چکی ہے،کسی کو ملک کے لیے قربانیاں دینے والوں کیخلاف زہریلا پروپیگنڈا کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عام آدمی کا مافیا کے ہاتھوں قطعا استحصال نہیں ہونے دیں گے۔
مخالفین کی سیاست کردار کشی تک محدود ہو چکی ہے:عرفان الحسن بھٹی
Mar 17, 2025