شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)مرکزی انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چیئرمین چوہدری طاہرمجید نے تاجروں کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہا قرضے یافنڈز لینے سے ملک و قومیں ترقی نہیں کرتی ترقی کی بنیاد تعلیم ہے تعلیم کے فروغ کیلئے وفاقی اورصوبائی حکومتوں کوموثراقدامات اٹھانا ہوں گے ۔پاکستان میںکروڑوں بچے بنیادی تعلیم سے محروم ہے دوسر ی طرف شرح خواندگی میں اضافہ ہونے کے بجائے کمی ہورہی ہے ۔ شیخوپورہ میں انجینئرنگ یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ پنجاب یونیورسٹی کے کیمپس بنائے جائیں تاکہ شیخوپورہ کے طالبعلموں کو تعلیم کے حصول کیلئے دیگر شہروں کا رخ اختیار نہ کرنا پڑے، انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے شیخوپورہ کی تمام شخصیات نے شیخوپورہ شہر میں یونیورسٹیاں دینے کے اعلان تو بہت کئے مگر کوئی وعدہ بھی پایا تکمیل تک نہیں پہنچ سکا۔
قرض،فنڈز لینے سے قومیں ترقی نہیں کر سکتیں:چوہدری طاہرمجید
Mar 17, 2025