اسلام آباد(خبرنگار)سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعتِ اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب سے معاشرے میں اتفاق، احتساب اور اعلی معیارات کا قیام ممکن ہو سکے گا۔ حقوق اللہ اور حقوق العباد کے فرائض کی ادائیگی کے لیے ماہِ رمضان اہلِ ایمان کو ہمہ گیر تربیت کا قیمتی موقع فراہم کرتا ہے دورہ تفسیر القرآن کے لیے ملک بھر سے آء ہوء شرکا طالبات کے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ قرآن کریم کتابِ ہدایت و انقلاب ہے۔ قرآن و سنت کا نظام ہی انسانیت کی اخروی فلاح و نجات سمیت دنیاوی امن و استحکام کا بھی ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ تفسیر کی شرکا قرآن کی کرنوں سے سینوں کو منور کرنے کا عزم لے کر گھروں سے نکلی ہیں - قرآن کی تفسیر سیکھیں ،ایمان و احتساب کیساتھ روزہ کی حفاظت کریں - قران کے فلسفے کو سمجھیں اور سماج میں اتحاد و محبت کا ماحول پیدا کریں۔
قرآن کریم کتابِ ہدایت و انقلاب ہے، ڈاکٹرحمیرا طارق اسلامی انقلاب سے معاشرے میں اتفاق احتساب اور اعلی معیارات قائم ہونگے
Mar 17, 2025