مری کے قصاب  اپنی مرضی کے مقرر کردہ نرخوں پر گوشت فروخت کررہے 

Mar 17, 2025

   مری (نامہ نگار خصوصی) سرکاری طور پر جاری کر دہ گوشت قیمتوں پر گوشت فروخت کرنے کی بجا ئے مری کے قصابوں نے اپنی مرضی کے مقرر کردہ نرخوں پر گوشت کی فروخت کر رہے ہیں مری انتظامیہ کے ایڈمنسٹریٹر اور ڈی سی او اپنے احکامات پر عمل درآمد کروانے میں بری طرح ناکام ہیں جس کے باعث غریب اور متوسط طبقے کے افراد مہنگے داموں گوشت خریدنے پر مجبور ہیں چند دن قبل ڈی سی او مری نے مری کی مقامی آبادی کو گوشت کی قمیتوں پر رمضان المبارک میں ریلیف فراہم کرنے کے لئے مری کے قصابوں کو بیف گوشت 800روپے فروخت کرنے اور مٹن گوشت 1600روپے فروخت کرنے کی قیمتیں مقرر کر کے گوشت فروخت کرنے کا کہا لیکن ڈی سی او مری کی طرف سے مقرر کردہ گوشت کے نرخ نامے کے مطابق گوشت فروخت کرنا تو دور کی بات ریٹ لسٹ آویزاں کرنا بھی گوارہ نہ کیا جس کے باعث  چھوٹا گوشت 00 22سو روپے کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے بڑا گوشت جس کو 00 13تو کوئی 1000روپیتو کوئی 1200روپے میں فروخت کر رہا ہے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور نہ ہی مری انتظامیہ کے احکام اپنے احکامات پر عمل درآمد کروانے بری طرح ناکام ہیں۔ 

مزیدخبریں