جدہ (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ پیر تک جاری رہ سکتا ہے، جس کے باعث احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق عوام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر رہیں۔
مکہ، ریاض، مدینہ سمیت کئی علاقوں میں موسلادھار بارش، سیلاب کا خدشہ
Mar 17, 2025