مریم نواز کے اقدامات مثالی‘  دہلیز پر سہولتیں میسر: عارف سندھیلہ

Mar 17, 2025

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف سندھیلہ نے کہا مریم نواز کے مثالی اقدامات سے غریب طبقات کو دہلیز پر تمام ترسہولیات میسر ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی بہترین قائدانہ صلاحیتوں اور حکمت عملی کی بدولت نہ صرف تمام درپیش مسائل پر قابو پایا جا رہا ہے بلکہ صوبہ میں میگا پراجیکٹس کی تکمیل بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں