لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے رہنما حسن اشرف بھٹی نے کہا ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جو کمی عالمی سطح پر ہوئی ہے،اس کا ریلیف پٹرول کی قیمت کو کم کرکے پاکستانیوں کو بھی ریلیف دیا جاتا۔الٹا اس کے لیوی ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ لوگوں کی زندگی پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ عالمی مارکیٹ کے مطابق پاکستان میں بھی پٹرول کی قیمت کم کی جائے۔
عالمی مارکیٹ کے مطابق پٹرول کی قیمت کم کی جائے:حسن اشرف بھٹی
Mar 17, 2025