Waqt News
Thursday | March 30, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • سب کچھ عمران خان کو گیم سے آؤٹ کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے:محمود خان
  • عمران خان نااہلی کیس قابل سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ
  • مقدمات کی تفتیش، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو کل طلب کر لیا
  • بینچ سے فرق نہیں پڑتا، الیکشن آئین کے مطابق ہوں گے یا نہیں: عمران خان
  • پنجاب, خیبرپختونخوا انتخابات کیس: سپریم کورٹ کا نیا بینچ کل سماعت کرے گا

جمعة المبارک، 24 شعبان المعظم، 1444ھ، 17 مارچ 2023ئ

Mar 17, 2023 9:29 AM, March 17, 2023
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
جمعة المبارک، 24 شعبان المعظم، 1444ھ، 17 مارچ 2023ئ

زلمے خلیل کا بیان مسترد۔ پاکستان کو کسی کے لیکچر کی ضرورت نہیں۔ دفتر خارجہ 

ہماری باہمی چپقلش اور اختلافات کا شاخسانہ ہے کہ اب زلمے خلیل زاد کو بھی زبان لگ گئی ہے۔ ورنہ ”چہ پدی چہ پدی کا شوربہ“ جس شخص کا اپنا گھر جل رہا ہو، اسے دوسروں کو آگ سے بچاﺅ کا لیکچر دینے سے قبل اپنے گھر میں لگی آگ بجھانے کی فکر کرنی چاہیے۔ ابھی پاکستان میں ایسے بھی برے حالات نہیں کہ کوئی گھر سے بے گھر شخص ہمارے گھر کے معاملات میں زبان کھولے۔ زلمے خلیل زاد کی تو اپنی یہ حالت ہے کہ ان کے اپنے بھائی بند یعنی افغانستان والے نہیں سنتے۔ یوں وہ ”گھروں جوتیاں اور باہر جتوئی“ بنے پھرتے ہیں۔ اگر یہ حضرت واقعی کوئی توپ مار خان قسم کی چیز ہوتے تو امریکی چھتری تلے رہ کر ہی سہی، اپنے ملک کی کچھ خدمت کر جاتے۔ مگر افسوس یہ صرف اپنی اور اپنے آقائے ولی نعمت یعنی امریکہ بہادر کی ہی خدمت میں مصروف رہے۔ ویسے ہے تو یہ بڑ افسوس کی بات کہ ہماری باہمی نااتفاقی اور انتشار کی پالیسیوں کی وجہ سے آج ہمیں یہ دن دیکھنا پڑ رہا ہے۔ اب بھی وقت ہے کہ ہمارے سیاسی کرتا دھرتا ذات سے، پارٹی سے، کرسی سے ہٹ کر ملک و قوم کا سوچیں۔ بہت ہو چکا گزشتہ 75 برسوں سے ہم چور سپاہی کا کھیل کھیل رہے ہیں۔ آخر کب تک ہم خود اپنی جگ ہنسائی کا سامان پیدا کرتے رہیں گے۔ طاقتور ممالک ہمیں مشورے دے رہے ہیں اور کمزور ممالک ہماری ہنسی اڑا رہے ہیں۔ رہے دشمن تو وہ کب سے ہمیں نقصان پہنچانے اور بدنام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ ہم ہیں کہ ابھی تک گالیاں کھا کر بھی بے مزہ نہیں ہو رہے۔

سب کچھ عمران خان کو گیم سے آؤٹ کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے:محمود خان

٭٭٭٭٭

مصنوعی ذہانت کی بدولت جی میل پر ای میل لکھنا ضروری نہیں ہو گا 

لیجئے جناب اب وہ وقت آ گیا جس سے حضرت انسان خوفزدہ تھا۔ کبھی شاعر مشرق نے کہا تھا 

عروج آدم خاکی سے انجم سہمے جاتے ہیں 

کہ یہ ٹوٹا ہوا تارا مہ کامل نہ بن جائے 

آج خود انسان اپنے ہاتھوں سے بنائی مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل ٹیکنالوجی) کے ہاتھوں زوال آدم خاکی کو قریب آتا دیکھنے لگا ہے۔ ایک طرف سائنسی ماہرین موجد اور محققین خوش ہیں کہ انہوں نے ا س میدان میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے مگر دوسری طرف عمرانی ، سماجی و بشری ماہرین پریشان ہیں کہ اس کی وجہ سے انسانی وجود اوراس کی تخلیقی صلاحیتیں معدوم ہونے کا خطرہ ہے۔ پہلے ہی کمپیوٹر نے انسانوں کو عضو معطل بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ ی، ہر میدان میں کمپیوٹر اور روبوٹس انسان کو پرے دھکیل کر اپنے قدم جما رہے ہیں۔ 100 آدمیوں کا کام ایک روبوٹ یا کمپیوٹر کر رہا ہے جس کی وجہ سے بےروز گاری ایک بڑا انسانی اور سماجی المیہ دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔ روزگار کے وسائل انسانوں سے چھن رہے ہیں۔ مشینی دور چل رہے ہیں۔ حضرت اقبال نے ہی پہلے خبردار کیا تھا۔

عمران خان نااہلی کیس قابل سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ

 ہے دل کیلئے موت مشینوں کی حکومت 

احساس مروت کو کچل دیتے ہیں آلات 

 اب وہی ہو رہا ہے۔روزگار ،ترقی کے وسائل کی کمی کا سب سے زیادہ خطرہ نوع انسانی کو لاحق ہو گا۔ اس تناظر میں دیکھیں تو اب مصنوعی ذہانت کی بدولت جی میل پر ای میل لکھنے کے لیے سوچنے اور ہاتھ چلانے اور بولنے کی ضرورت نہیں ہو گی، صرف موضوع درج کرنے سے ہی تمام مواد تیار ہو کر سامنے آئے گا۔ مگر یہ محبت کے دو میٹھے بولنے کی بجائے سوچنے سے یہ مصنوعی ذہانت کسی کا دل جیت پائے گی۔ ماں بچے کو دودھ پلا پائے گی۔ والدین بچوں کی پرورش کر پائیں گے۔ ایسا ممکن نہیں۔ خود اگر انسانی تخلیقی صلاحیتیں ختم ہو گئیں تو یہ مصنوعی ذہانت اور روبوٹ کیا دنیا کو چلا یا کچھ اور نیا بنا سکیں گے۔ نوع انسانی کو بچانے اور چلانے کے لئے بہرحال مصنوعی نہیں حقیقی صلاحیتوں اور جذبات کی ضرورت تو رہے گی۔ ورنہ انسان ختم ہو جائیں گے مشینیں رہ جائیں گی۔ 

مقدمات کی تفتیش، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو کل طلب کر لیا

٭٭٭٭٭

لاہور قلندر کیخلاف میچ ملتان سلطانز نے جیت لیا 

شہر کی صورتحال دیکھ کر لگتا تھا کہ پاکستان سپرلیگ کے میچوں کا لاہور چیپٹر اب کلوز کرنا پڑے گا۔ مگر لاہور انتظامیہ اور پولیس مبارکباد کی مستحق ہے کہ انہوں نے تمام تر نفسیاتی ٹینشن کے باوجود تقریباً 24 گھنٹے مسلسل ہنگامہ آرائی کے دوران ڈیوٹی انجام دینے کے باوجود لاہور میں پی ایس ایل کا میچ پروگرام کے مطابق کروایا۔ چونکہ آج کل لاہور کا سیاسی ٹمپریچر ہائی ہے۔ عوام بھی اس ہنگامہ آرائی کی وجہ سے پریشانی کا شکار رہے۔ اس منفی صورتحال کا اثر ہمارے قلندروں پر بھی پڑا اور وہ سلطانز کے خلاف کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے اور نہایت آسانی سے ان کے آگے ڈھیر ہو گئے۔ ا±مید تو بہت تھی کہ قلندرز بہرحال کچھ نہ کچھ رنگ ضرور جمائیں گے مگر افسوس وہ تو مٹی کے مادھو ثابت ہوئے اور سلطانی جاہ و جلال زیادہ دیر نہ سہ سکے۔ اس پر لاہوریوں کو ملال تو ضرور ہوا ہے۔ مگر کوئی بات نہیں، ملتان سلطانز بھی ہمارے اپنے کھلاڑیوں کی ٹیم ہے اور لاہور قلندر بھی۔ اس لیے زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، کھیل میں ایک جیتتا ہے تو دوسرا ہارتا ہے، یہ تو ہو نہیں سکتا کہ دونوں جیتیں یا دونوں ہاریں۔ اصل میں یہ میچ تھا سیاسی ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خوف اور میچ بہرصورت امن کے ساتھ منعقد کرانے والی سوچ کے درمیان جس میں پولیس اور لاہور انتظامیہ کامیاب رہی۔ شائقین بھی مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے کھیل کے میدان میں کسی سیاسی منفی سوچ کو آگے آنے نہیں دیا اور اطمینان سے کھیل دیکھتے اور انجوائے کرتے رہے۔ یوں ایک دن کی بھرپور ہنگامہ آرائی کے بعد کھیل کے چند گھنٹے اعصاب کو پرسکون کر گئے۔ 

بینچ سے فرق نہیں پڑتا، الیکشن آئین کے مطابق ہوں گے یا نہیں: عمران خان

٭٭٭٭٭

ڈومیسائل کا فرق واضح ہے۔ جو عمران خان نے کیا ہم کرتے تو مائیں بچے تلاش کرتی پھرتیں۔ خالد مقبول صدیقی 

”بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی‘ ‘ ایک مخصوص جماعت یا گروپ کے ساتھ رعایت دوسری جماعت یا گروپ کے ساتھ سختی اس کی ہر ایک مذمت کرتا ہے لیکن اس کی آڑ میں ایک مخصوص سوچ کو تعصب کو پروان چڑھانا بھی غلط ہے۔ لوکل ہو یا ڈومیسائل جو بھی ہے وہ اس ملک کا باشندہ ہے۔ شہری ہے اسے وہ سب حقوق حاصل ہونا چاہیے جو آئین اور قانون کے تحت اسے حاصل ہیں۔ اگر کوئی اس میں ڈنڈی مارتا ہے تو وہ بڑا بدبخت اور ظالم ہے۔ دونوں کو اپنی اپنی اداﺅں پر غور کرنا چاہیے کیونکہ جب بھی جس کے ہاتھ اقتدار آیا اس نے تباہی پھیلانے میں حقوق غضب کرنے میں کوئی رتی بھر تامل نہیں کیا۔ بے شک اس وقت ملک میں جو سیاسی ہنگامہ آرائی ہورہی ہے وہ غلط ہے ایسا خود جب ایم کیو ایم نے کیا تب بھی وہ غلط تھا۔ ریاست کی اتھارٹی کو کوئی بھی خواہ پنجابی ہو یا پٹھان، سندھی ہو یا بلوچ یا پھر اردو بولنے والے جو خود کو ابھی تک مہاجر کہلاتے ہیں رعایت کے مستحق نہیں۔ اگر کچھ ادارے کسی کو لاڈلا بنا کر اس کی چاند کے ساتھ کھیلنے کی خواہش کا احترام کرتے ہیں تو یہ بھی غلط ہے۔ بے شک بہت سے طبقات کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اس کا ازالہ ہونا چاہیے۔ مائیں پنجاب کی ہوں یا سندھ کی خیبر پی کے کی ہو یا بلوچستان کی یا کراچی کی ان کے بچوں کو انصاف ملنا چاہیے ایک کو تخت اور دوسرے کو تختہ نہیں دیا جا سکتا۔ یہ تب ہی ممکن ہیں کہ ہم پہلے مسلمان، انسان اور پھر پاکستانی بن کر سوچیں۔ ایک دوسرے کے حقوق کا تحفظ کریں اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کریں۔ ورنہ یہ شکوے شکایاتیں یونہی پرانے زخم کریدتی رہیں گی۔ اب ان پر مرہم رکھنے کا وقت ہے تو آگے بڑھیں اور مداوا کریں یہ سب کی ذمہ داری ہے۔ 

پنجاب, خیبرپختونخوا انتخابات کیس: سپریم کورٹ کا نیا بینچ کل سماعت کرے گا

٭٭٭٭٭

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • ”تھا منیر آغاز ہی سے راستہ اپنا غلط“

    Mar 29, 2023
  • وفاقی حکومت کے عجلت میں اٹھائے اقدامات

    Mar 30, 2023
  • رونالڈو کی گرل فرینڈ سعودی عرب سے انتہائی متاثر

    Mar 28, 2023 | 17:39
  • سعودی عرب: مسافر بس کو حادثہ، 20 عمرہ زائرین جاں بحق

    Mar 28, 2023 | 17:33
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • سب کچھ عمران خان کو گیم سے آؤٹ کرنے کیلئے کیا جا رہا ...

    Mar 30, 2023 | 17:28
  • عمران خان نااہلی کیس قابل سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ

    Mar 30, 2023 | 17:22
  • مقدمات کی تفتیش، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو کل طلب کر ...

    Mar 30, 2023 | 17:15
  • بینچ سے فرق نہیں پڑتا، الیکشن آئین کے مطابق ہوں گے یا نہیں: ...

    Mar 30, 2023 | 16:58
  • پنجاب, خیبرپختونخوا انتخابات کیس: سپریم کورٹ کا نیا بینچ کل ...

    Mar 30, 2023 | 16:53
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • وفاقی حکومت کے عجلت میں اٹھائے اقدامات

    Mar 30, 2023
  • المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ خدمت کا سفر!!!!

    Mar 30, 2023
  • پارلیمنٹ ہے، در و پدی نہیں 

    Mar 30, 2023
  • ”تھا منیر آغاز ہی سے راستہ اپنا غلط“

    Mar 29, 2023
  • بیساکھیوں کو اب یہ قبول نہیں 

    Mar 29, 2023
  • 1

    یورپی یونین سے پاکستان کے لیے اچھی خبر

  • 2

    ادارہ جاتی ٹکراﺅ کی نوبت نہ آنے دیں

  • 3

    پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات اور سپریم کورٹ کا فیصلہ

  • 4

    پی ٹی آئی سینیٹروں کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آمد 

  • 5

    حکومت کا سستا پٹرول منصوبہ  ناکام بنانے کی سازش

  • 1

    جمعرات ‘ 8 رمضان المبارک 1444ھ‘ 29 مارچ 2023ء

  • 2

    بدھ ‘ 7 رمضان المبارک 1444ھ‘ 29 مارچ 2023ء

  • 3

    منگل‘ 6 رمضان المبارک 1444ھ‘ 28 مارچ 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  •  ماسٹر جی کا دکھ

    Mar 30, 2023
  •  یو اے ای میں سفیر پاکستان سے ملاقات

    Mar 30, 2023
  •  انتخابات اور خودمختار الیکشن کمیشن

    Mar 30, 2023
  •  ہماری ناصیہ فرسائی اور آئی ایم ایف کی بے پروائی

    Mar 30, 2023
  • رمضان المبارک میں مصنوعی مہنگائی

    Mar 30, 2023
  • پاکستان کے مسائل ، یہ چند دن کی بات نہیں 

    Mar 30, 2023
  • جماعت اسلامی کا منشور

    Mar 30, 2023
  •  صوبائی اسمبلیاں کیوں توڑیں؟

    Mar 30, 2023
  •  ہر شخص کا گریبان دوسرے کے ہاتھ میں

    Mar 30, 2023
  • دہشت گردی اور سیاسی قیادت کی ذمہ داریاں

    Mar 29, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    آیت الکرسی کا مفہوم

  • 2

    رمضان اورمغفرت

  • 3

    برکاتِ رمضان

  • 1

    اتحاد ایمان نظم وضبط

  • 2

    اتحاد ایمان نظم وضبط

  • 3

    کوئٹہ میونسپلٹی کی استقبالیہ میں 15جون 1948ئ

  • 1

    ارمغان حجاز

  • 2

    ضرب کلیم

  • 3

    بالِ جبریل

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group