برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس نے لندن میں مسجد کا دورہ کیا۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس نے دارالحکومت لندن میں فنسبری پارک سے ملحقہ مسجد کا دورہ کیا اور فنسبری پارک میں قائم ویکسی نیشن سینٹر دیکھنے بھی گئے۔
شہزادہ چارلس فنسبری پارک میں قائم ویکسی نیشن سینٹر اپنی اہلیہ کمیلا پارکر کے ہمراہ گئے جہاں انہوں نے عملے سے بات چیت بھی کی،دونوں نے فیس ماسک پہن رکھے تھے۔
دوسری جانب والد شہزادہ فلپ کے ہسپتال سے گھر منتقل ہونے پر شہزادہ چارلس کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا۔ واضح رہے کہ شہزادہ فلپ دل کی کامیاب سرجری کے بعد حال ہی میں ہسپتال سے گھر منتقل ہوئے ہیں۔