شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک میں 2 ڈیم بننے جارہے ہیں، بجلی سستی ہوگی، روزگار ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہُوۓ کہنا ہے کہ ملک میں 2 ڈیم بننے جارہے ہیں، بجلی سستی ہوگی، روزگار ملے گا,نادرا ایف آئی اے، پاسپورٹ میں لمبے عرصے سے بیٹھے لوگوں کو تبدیل کرنے جارہے ہیں. ان کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان سیاسی طور پر ہیوی ویٹ ہے، اللہ کے حکم سے ان سے نہیں گرے گا،عمران خان نے تمام وزرا کو متحرک ہو کر کام کی ہدایت کردی ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میرا پاکستان پیپلز پارٹی سے کبھی رابطہ نہیں رہا تا ہم میری پیپلز پارٹی میں دوستیاں ہیں، قمرزمان کائرہ میرے دوست ہیں، سردار لطیف کھوسہ میرے دوست ہیں اور بلاول بھٹو زرداری بھی دوست ہے۔ آج (ن)لیگ میں دو سیاسی سوچ کے گروپ ہیں بے شک اس کا اقرارکریں یا انکار کریں اور وہ خاندان کے اندر ہی ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے سیاسی فیصلہ کیا ہے اور آصف علی زرداری تاش چھاتی کے ساتھ لگا کر کھیلتے ہیں اور انہوں نے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہو گا۔ میری خواہش تھی کہ رمضان المبارک ٹھنڈا گزرے اور اللہ تعالیٰ نے میری وہ دعا سنی ہے کہ رمضان میں ٹھنڈ کے روزے گزریں گے اور سیاست میں ایک سکون آیا ہے۔ اپوزیشن کو اسمبلیوں میں آنا چاہئے اور الیکشن اصلاحات کرنی چاہئیں، مریم نواز کیوں کہتی ہیں کہ وہ باہر نہیں جائیں گی یہ ان کو پتا ہو گا، نہ ہمارا ان سے کوئی رابطہ ہے اور نہ کسی نے ہم سے رابطہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی مولانا فضل الرحمان سے کہا تھا کہ ان کے ساتھ ہا تھ ہوگا۔ اگر نواز شریف کو ایمرجنسی سفری دستاویزات چاہئیں تو ہم 24گھنٹے میں اسلام آباد آنے یا پاکستان میں کسی جگہ آنے کے لئے جاری کرسکتے ہیں۔ نواز شریف کا پاسپورٹ رینیو نہیں ہوا لیکن اگر وہ پاکستان آنا چاہیں تو ہم 24گھنٹے میں ان کی سفری دستاویزات قانون کے مطابق جاری کر سکتے ہیں تاہم صحت ، بیماری، زندگی اور موت اللہ تعالیٰ کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو یا تین سال کی بجائے 18سال یا10سال سے نادرا، ایف آئی اے، امیگریشن اور پاسپورٹ میں جو لوگ بیٹھے ہوئے ہیں ہم ان سب کو تبدیل کرنے جارہے ہیں۔ 192ملکوں میں ہم نے ویزہ آن لائن کردیا ہے۔ پاسپورٹ کی مدت بھی ہم نے 10سال کردی ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے خلاف پی ڈی ایم کا ایجنڈا یک ہی تھا عمران خان، عمران خان سیاسی اعتبار سے اپوزیشن کے مقابلہ میں ہیوی ویٹ ہے اور وہ اللہ کی مدد اورحکم سے اپوزیشن سے نہیں گرنے جارہا۔ اپوزیشن نے الیکشن لڑ کر دیکھ لیا، سینیٹ کا الیکشن لڑ کر دیکھ لیا، چھ مہینے سے ٹی وی ٹی وی کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج وزیر اعظم نے جو جلسے رکھے ہوئے تھے وہ بھی کوروناوائرس کی وجہ سے ملتوی کردیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اڑھائی سال گزر گئے ہیں اور اڑھائی سال حکومت کا ایک بہت بڑا حصہ ہوتا ہے۔ عمران خان نے تمام پی ٹی آئی، تمام پارٹی ایم این ایز اور وزراء کو ہدایت کی ہے کہ اب متحرک ہو کر کام کریں۔ ہماری سب سے اہم ترجیح ہونی چاہئے کہ ہم کس طرح مہنگائی کو کنٹرول کریں۔ پی ٹی آئی حکومت خزانہ کے انہیں حالات میں دو نئے ڈیم بنانے جارہی ہے جو اپوازیشن چھوڑ کر گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے خود اپنا پاسپورٹ رینیو نہیں کروایا، ہم وہ شارٹ نوٹس پر جاری کرنے کے لئے تیار ہیں جس میں وہ صرف پاکستان آسکیں گے، میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ نواز شریف باہر گئے ہی اس لئے ہیں کہ شاید انہوں نے واپس نہیں آنا۔ میں گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کا پیغام لے کر قطر میں بھی گیا تھا اور ان کے ساتھ بہت اچھی بات چیت ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ میں قوم کو خوشخبری سنانے جارہا ہوں، کویت سے2011سے بند ویزے بھی کھلنے جارہے ہیں۔