ملک بھر میں جے یو پی کی رکنیت سازی شروع کردی گئی ہے: صاحبزادہ مدثر حسین
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)جمعیت علمائے پاکستان کے ضلعی سیکریٹری جنرل صاحبزادہ مدثر حسین وٹو نے اختر ٹائون میں محمد منصورالحق انصاری کی رہائشگاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک بھر میں جے یو پی کی رکنیت سازی شروع کردی گئی ہے۔ عوام کو چاہئے وہ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اسوقت پوری قوم مہنگائی اور کرپشن کی دلدل میں پھنس چکی ہے۔ انہوں نے کہا جے یو پی 28مارچ کو ملک بھر میں یوم تاسیس منائے گی ۔ اس ملک میں جب تک نظام مصطفیٰ ؐکا نفاذ نہیں ہوگا اسوقت تک قوم کی تقدیر نہیں بدلے گی۔