سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے دوران 5.37 فیصد اضافہ ہوا:سٹیٹ بینک
رواں مالی سال کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں 5.37 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں پہلے آٹھ ماہ میں جولائی تا فروری 2019-20ءکے دوران ترسیلات زر کا حجم 15.127 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 14.356 ارب ڈالر کی ترسیلات زر وصول ہوئی تھیں اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے کی جانے والی ترسیلات زر میں 771 ملین ڈالر یعنی 5.37 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔