بھارت نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے تاریخی یادگار تاج محل کو سیاحوں اور شہریوں کے لیے بند کر دیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے وزیر سیاحت پراہلد پٹیل نے اپنے ایک ٹویٹ میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام عجائب گھروں اور تاریخی یادگاروں کو 31 مارچ تک بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق17ویں صدی میں مغل دور حکومت کے دوران تعمیر کیے گئے تاج محل کو دیکھنے گزشتہ سال 70 لاکھ سے زائد ملکی و غیر ملکی سیاح آئے تھے۔ کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے دوسری سب سے زیادہ آبادی والے ملک بھارت میں زیادہ تر سکول، سینما سمیت دیگر تفریحی مقامات پہلے ہی بند کر دیئے گئے ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024