سعودی حکام نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس کی روک تھام کےلیے صرف سرکاری ملازمین کو چھٹیاں دی گئی ہیں پرائیوٹ اداروں کے ملازمین معمول کے مطابق دفاتر میں کام کریں گے۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے وبائی صورت اختیار کرنے بعد سعودی عرب میں اسکولوں اور دفاتر میں چھٹیاں دے دی گئی تھی تاکہ وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جائے تاہم اب سعودی حکام نے اعلان کیا ہے کہ نجی اداروں کے ملازمین اس فیصلے سے مستثنیٰ ہیں۔سعودی وزارت داخلہ نے حالیہ اعلان میں کہا ہے کہ چھٹیوں کے فیصلے سے سیکیورٹی ادارے، ای سیکیورٹی ادارے، صحت اور آن لائن تعلیم فراہم کرنے والے ادارے بھی مستثنیٰ ہیں ان کے علاوہ تمام ادارے 16 روز تک گھروں میں رہیں گے تاہم ان کے ان ایام میں کام کا طریقہ کار بھی معین کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ یہ اقدام عالمی ادارہ صحت کے اس اعلان کے سامنے آیا تھا جس ڈبلیو ایچ او نے کرونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیا تھا، جو اب تک 164 ممالک میں پھیل چکا ہے۔سعودی حکام نے کرونا وائرس کو عالمی وبا قرار دینے کے بعد حاملہ خواتین، تنفس کے مریض، لاعلاج امراض میں مبتلا افراد، کینسریا قوت ضعف کے شکار افراد کو جبری طور پر چھٹی پر بھیج دیا تھا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024