لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز حسن راجہ نے کہا ہے کہ کراچی کنگز کے بلے باز ایلکس ہیلز کی وجہ سے یہ سارا معاملہ خراب ہوا کیوں کہ خبر یہ تھی کہ ان میں کورونا وائرس کی علامات ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بہت تیاری کرکے یہاں آئے تھے بڑی افسوسناک بات ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کو ملتوی کیا گیا ہے۔ تاہم اچھی بات ہے کہ محتاط طریقے سے فیصلہ کیا گیا۔
رمیز راجہ نے کہا کہ ہمارے بھی دو گھنٹے بعد ٹیسٹ ہونے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شائقین نہ ہونے کہ وجہ سے بھی پی ایس ایل کا رنگ پھیکا پڑگیا۔