جرمنی اور فرانس نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے سخت نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے ٹیلی ویژن پر خطاب میں محاصرے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم صحت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محاصرے پر عملدرآمد کے لئے ملک بھر میں ایک لاکھ پولیس اہلکارتعینات کئے جائیں گے۔ایمانوئیل میکرون نے کہا کہ یورپی یونین کی بیرونی سرحدیں آج سے مسافروں کیلئے بند کر دی جائیں گی۔جرمنی میں اشیائے خوردونوش کے سوا زیادہ تر دکانیں اور کاروباری مراکز بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔چانسلر انجیلا مرکل نے مذہبی عبادات پر بھی پابندی عائد کر دی ہے اور لوگوں سے کہا ہے کہ اندرون اور بیرون ملک سفر منسوخ کر دیں گے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024