پاک فضائیہ کے ہیرو ایم ایم عالم کی 7 ویں برسی 18مارچ کو منائی جائے گی ۔وہ 6جولائی1935 کو کلکتہ میں پیداہوئے ان کا اصل نام محمد محمودعالم تھا ۔ایم ایم عالم1952 میں پاکستان ائیرفورس میں شامل ہوئے1965کی پاک بھارت جنگ میں سرگودھا کے محاز پر ایک ڈاک فائٹ کے دوران پانچ انڈین ہنٹر جنگی طیارے ایک منٹ کے اندر مار گرائے جن میں چار تیس سیکنڈ کے اندر مار گرائے تھے یہ ایک عالمی ریکارڈ تھا اس جنگ کے دوران ایم ایم عالم نے مجموعی طورپر دشمن کے نو طیارے مار گرائے اور دوطیاروں کو نقصان پہنچایا اس کارنامے پر انہیں دو مرتبہ ستارہ جرات کا اعزاز عطاکیا گیا ۔ایم ایم عالم18 مارچ2013 کو کراچی میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024