کوہاٹ میں مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق، 5 بچے زخمی

کوہاٹ میں محلہ سنگیر کے قریب ایک خستہ حال مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق جبکہ ا ن کے 5 بچے شدید زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حادثہ کی تصدیق کرتے ہوئے ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ محلہ سنگیر میں ایک خستہ حال مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں میاں بیوی موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ان کے 5 بچے شدید زخمی ہوگئے ہیں، واقعے کی اطلاع ملنے کے فوری بعد ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ملبے تلے دبے افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کیا۔