یہ جیت کراچی والوں کی جیت ہے اور اگلے سال پورے ملک کے لوگ کراچی کی طرح پی ایس ایل کو کامیاب کرائیں گے: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
کراچی: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی اختتامی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی طرح انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز بھی نیشنل اسٹیڈیم سے ہی ہوگا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں اختتامی تقریب سے خطاب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسانی مانی کا کہنا تھا کہ آج پاکستان خصوصی طور پر کراچی کیلئے تاریخی دن ہے، اسٹیڈیم اور دو لاکھ سے زائد افراد ٹیلی ویژن پر کرکٹ سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ ہی لوگوں کی زندگی میں خوشی لاتا ہے اور یہ سبق ہمیں نہیں بھولنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہ جیت کراچی والوں کی جیت ہے اور اگلے سال پورے ملک کے لوگ کراچی کی طرح پی ایس ایل کو کامیاب کرائیں گے۔