’’ تقریبات یوم پاکستان‘‘ کے سلسلے میں طلباو طالبات کے مابین مقابلہ مصوری
لاہور( نیوزرپورٹر)نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان قائداعظمؒمیں’’ تقریبات یوم پاکستان‘‘ کے سلسلے میں سکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا وطالبات کے مابین انعامی مقابلہ مصوری کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلہ میں طلبا وطالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔ منصفین کے فرائض معروف مصور انجینئر عثمان عزیز تارڑ، فرائض افشاں اعجازاور نوشی اعجازنے انجام دیے۔عثمان عزیز تارڑ نے کہا کہ 23مارچ ہماری قومی تاریخ کانہایت اہم دن ہے ۔ نوشین اعجاز نے کہا تحریک پاکستان کے دوران اللہ تعالیٰ نے ہمیں قائداعظمؒ اور علامہ محمد اقبالؒ جیسے رہنما عطا فرمائے۔جنہوں نے تمام مشکلات اوررکاوٹوں کا مردانہ وار مقابلہ کیا۔ افشاں اعجاز نے کہا کہ نئی نسل اپنی تاریخ اور مشاہیر تحریک آزادی کی حیات وخدمات کا مطالعہ کرے ۔