یوم حقوق صارفین کے سلسلہ میں واک
لاہور ( پ ر) ہر سال بین الاقوامی طور پر 15مارچ یوم حقوق صارفین کے طور پر منایا جاتا ہے اس دن کا بنیادی مقصد صارفین کو ان کے حقوق و فرائض کے بارے میں بتانا اور شعور اجاگر کرنا ہوتا ہے۔ حکومت پنجاب کے صارفین کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے سال 2005ء میں پنجاب تحفظ صارف ایکٹ کی قانون سازی کی اور سال 2006ء میں اس قانون کے نفاذ کے لئے ابتدائی طور پر ڈائریکٹوریٹ صارف تحفظ کونسل کا قیام عمل لایا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ کئی اضلاع میں صارف عدالتیں اور صارف تحفظ کونسلیں بھی قائم کی گئیں۔ اس وقت پنجاب بھر میں 17صارف عدالتیں اور صارف تحفظ کونسلیں کام کر رہی ہیں ، گزشتہ روز اس دن کی مناسبت سے ڈائریکٹوریٹ صارف تحفظ کونسل کے زیر اہتمام واک کا اہتمام کیا گیا، عوام میں پمفلٹ تقسیم کئے ۔